انفارمیشن سروسز ڈپارٹمنٹ (ISD) ویب سائٹ کا اُردو ورژن صرف منتخب شدہ مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی انگریزی، روایتی چینی یا سادہ چینی زبان میں حاصل کرسکتے ہیں۔ نسلی مساوات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جو ISD کی طرف سے وضع کیے گئے، اور انتظام کی گئی وضاحت اور ترجمہ کی خدمات کے حوالے سے اعداد و شمار یہاں دستیاب ہیں۔
انفارمیشن سروسز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر خوش آمدید۔ ہم حکومت کا ادارہ برائے تعلقاتِ عامہ اور تشہیر، پبلشر (ناشر) اور نیوز آرگنائزیشن، مُشیر برائے میڈیا اور تحقیقاتی یونٹ ہیں۔ ہم حکومتی خدمات برائے ڈیزائن و نمائش اور اس کے ساتھ ساتھ فِلم و فوٹوگرافی کے لیے بھی ذمہ دار ہیں۔
ہم مختلف اقسام کے ذرائع بشمول پرِنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اور اس کے ساتھ ساتھ پریس کانفرنسون اور بریفنگز کے ذریعے خبریں اور معلومات پہنچاتے ہیں۔ تمام اہم تقاریر، پریس ریلیزز، تصاویر ااور ویڈیو کلِپس میڈیا اور عوام کو بذریعہ محکمہ کی ویب سائٹ جاری کی جاتی ہیں۔ یہ ویب سائٹ میڈیا کا دستاویزی ریکارڈ بھی برقرار رکھتی ہے۔ علاوہ ازیں، اہم حکومتی پریس کانفرنسیں اور اہم تقاریب محکمہ کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کی جاتی ہیں، اور ویڈیو ریکارڈ اُسی دِن براہ راست بطور براڈکاسٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
ہمارا مشن حکومتی پالیسیوں، فیصلوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے عوامی سمجھ بوجھ میں اضافہ کرنا ہے۔ ہانگ کانگ سے باہر واقع دفاتر کے ساتھ قربت میں کام کرتے ہوئے ہم اعلیٰ سرکاری حکام کو چینی مین لینڈ اور دنیا بھر میں ہانگ کانگ کی تشہیر (فروغ) میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔ ہم ہانگ کانگ اور چین کے بارے میں اچھی خبریں پہنچانے کے لیے حکومت کے کمونیکیشن ورک (پیغام رسانی) میں بھی معاونت فراہم کرتے ہیں۔
ISD کے بڑے امُور کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی
پریس ریلیزز اور براہِ راست ویب کاسٹس: حکومتی پالیسیوں، منصوبوں، فیصلوں، سرگرمیوں، خدمات اور حکومت کی طرف سے بڑے اعلانات کے بارے میں میڈیا اور عوام کو آگاہ کرنا۔
24/7 نیوز رُوم آپریشن: میڈیا کی معلوماتی ضروریات کے لیے خدمات فراہم کرنا۔
ہنگامی مواصلات: طوفانوں، بڑے پیمانے پر ہونے والے واقعات یا بڑی ہنگامی صورتوں میں چوبیس گھنٹے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے ایک مواصلاتی مرکز کو فعال کرنا۔
آن لائن خبریں: news.gov.hk* اور اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اہم حکومتی خبروں، پالیسیسوں، مسائل اور فہم کے حوالے سے جامع تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔
خبروں کی نگرانی: حکومتی رہنماؤں، پالیسی بیوروز اور محکمہ جات کو موجودہ مسائل کے حوالے سے عوام اور میڈیا میں پائے جانے والے جذبات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا۔
مشیر برائے تعلقاتِ عامہ
میڈیا اور تشہیر: حکومتی بیوروز اور محکمہ جات کو میڈیا اور تعلقاتِ عامہ اور اس کے ساتھ ساتھ اہم تشہیری مہمات کے حوالے سے مشاورت فراہم کرنا۔
عوامی مفادات میں اعلانات (APIs): عوامی مسائل کے حوالے سے ٹی وی اور ریڈیو پر APIs تخلیق کرنے کے لیے بیوروز اور محکمہ جات کے ساتھ کام کرنا۔
مارکیٹر و پروموٹر
ہانگ کانگ کو بہترین طریقے سے پیش کرنا: ہانگ کانگ کی ایشیاء کے عالمی معیار کے شہر کے طور پر تشہیر کرنا۔
تقاریبی تشہیر: ہانگ کانگ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی تقاریب کی حمایت کرنا۔
پرِنٹ اینڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ: مختلف تشہیری پلیٹ فارمز بشمول پرنٹ، آن لائن اور سوشل میڈیا کے لیے میڈیا کے لیے مواد تیار کرنا تاکہ تشہیر کو موثر بنایا جاسکے۔
وِزٹرز پروگرامز: عالمی سطح پر اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات اور صحافیوں کو ہانگ کانگ مدعُو کرنا۔
فوٹو لائبریری: ہانگ کانگ میں تاریخی اور تقاریبی تصاویر کو سنبھالنا۔ یہ تصاویر *the Online Photo Sales System کے ذریعے، یا پھر انفرادی طور پر فوٹو لائبریری، کمرہ نمبر 626، 6/F نارتھ پوائنٹ گورنمنٹ آفسز، 333 جاوا روڈ، نارتھ پوائنٹ پر خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔
گورنمنٹ بُک سٹور (حکومتی کُتب خانہ): حکومتی اشاعتوں کو *the Online Government Bookstore پر، یا دی پبلیکیشنز سیلز یونٹ، کمرہ نمبر 626، 6/F، 333 جاوا سٹریٹ، نارتھ پوائنٹ گورنمنٹ آفسز، نارتھ پوائنٹ پر واقع فروختی کاؤنٹر پر ذاتی طور پر جا کر خریدا جاسکتا ہے۔
* مواد صرف انگریزی، روایتی چینی یا سادہ چینی زبان میں دستیاب ہے۔